ہمارا تعارف

کمپنی پروفائل

حرا ٹیری ملزلمیٹڈ کمپنیز آرڈیننس 1984 کے تحت 2005 میں پبلک لمیٹڈ کمپنی کے طور پر معرض وجود میں آئی۔ کمپنی کا ہیڈ آفس :- 44 /1 ای گلبرگ 3، لاہور

تا ہم کمپنی کی پیداواری یونٹ رائے ونڈ مانگا روڈ پر واقع ہے۔ کمپنی نے حرا ٹیری کی برآمدو فروخت کی توسیع کے ساتھ ساتھ تجارتی آپریشن 2007 کے دوران شروع کی۔ کمپنی کے اضافی مینو فیکچررز یونٹس کی سہولیات 2009- 2011- 2013۔ 2014۔2015۔ 2016اور 2017 میں نصب کیں۔

آج پاکستان میں معروف ٹیری تولیہ سپلائر کمپنی ہےجو دنیا بھر میں بڑے بڑے ریٹیلر اداروں اور خوردہ خریداروں کو ٹیری تولیہ سپلائی کرتی ہے۔ یہ پاکستان میں تولیہ مصنوعات کی معروف بر آمد کنندگان میں سے ایک کمپنی ہے جو کہ مغربی دنیا میں ایک وسیع کلائنٹ کی بنیاد پر تولیہ مصنوعات کو بر آمد کرتی ہے اصل میں حرا ٹیری ملز بین الاقوامی ڈیزائنز اور برانڈ کیلئے اعلیٰ درجہ کی تولیہ مینو فیکچرنگ کمپنی ہے پاکستان میں عمودی طور پر مربوط ٹیری تولیہ کارخانہ دار کے طور پر حرا ٹیری ملز دنیا بھر میں خریداروں کو انکی دہلیز پر کم وقت میں بروقت ترسیل کرنے والی کمپنی ہے۔

کمپنی رجسٹریشن نمبر 0050872

کمپنی نیشنل ٹیکس نمبر 1-2489879

حرا گروپ

حرا گروپ مندرجہ ذیل 2 خصوصیات کی حامل ٹیکسٹائل یونٹ اورایک امریکہ میں قائم مارکیٹنگ اور سیلز کمپنی پر مشتمل ہے۔

  1. حرا ٹیری ملز لمیٹڈ
  2. حرا ٹیکسٹائل ملز لمیٹڈ
  3. بولان ٹریڈنگ کمپنی ایل ایل سی ۔ یو ایس اے۔

دونوں ٹیکسٹائل مینو فیکچررز یونٹس ایک دوسرے کے قریب 8 کلو میٹر مانگا رائے ونڈ لاہور پر واقع ہیں۔

حرا ٹیری ملز لمیٹڈ

آغاز سے ہی حرا ٹیری ملز لمیٹڈ جغرافیائی لحاظ سے خطے میں تولیہ کی صنعت میں اہم حیثیت کی حامل ہے۔ پوری مینو فیکچرنگ مخصوص گاہکوں کیلئے انکی مرضی کے مطابق آرڈر پر مبنی بر آمدی مقاصد کیلئے ہے۔ حرا ٹیری مکمل طور پر مربوط تولیہ مینو فیکچرنگ یونٹ ہے جس میں کمپنی کے اندر ہی تمام سہولیات موجود ہیں۔ کاروبار میں مسلسل اضافہ کی وجہ سے حرا ٹیری ملز لمیٹڈ نے 2017 کے دوران 3.4 بلین سالانہ ٹرن اور کا ریکارڈ قائم کیا۔

حرا ٹیکسٹائل لمیٹڈ:

حرا ٹیکسٹائل کپاس سے سوت پیدا کرنے کے علاوہ یونٹ کے اندر ہی ڈائنگ کی سہولت بھی موجود ہے۔ حرا ٹیکسٹائل ایک جامع ٹیکسٹائل مینو فیکچرنگ یونٹ ہے جس میں مختلف اقسام کی کتائی (سپننگ) رنگائی بلیچنگ اور ڈبلنگ جیسی مصنوعات کی تیاری اور فروخت میں مصروف ہے اور یہ تمام بر آمدی مقاصد کیلئے ہے حرا ٹیکسٹائل ملز 41424 سپنڈلز (تکلوں) پر مشتمل ہے کمپنی میں جدید ترین سوت رنگنے اور سوت ڈبلنگ کا یونٹ ہے اور کمپنی کے اندر ہی 18.65 میگا واٹ بجلی پیدا کرنے کی سہولت موجود ہے۔ کمپنی کی پیداوار میں سوت سپننگ۔ رنگائی شدہ اور بلیچ شدہ سوت زیرو ٹوسٹ ۔ ڈبل یارن بنانے کی پیداواری سہولیات موجود ہیں ۔

بولان ٹریڈنگ کمپنی

بولان ٹریڈنگ کمپنی حرا ٹیری ملز لمیٹڈ کے بر آمدی کاروبار کے انتظامات سمبھالے ہوئے ہے جو کہ مارکیٹنگ۔ سیلز۔ تقسیم اور لاجیسٹک یونٹ کے طور پر کام کر رہی ہے۔ حرا گروپ ایک مکمل مربوط ٹیکسٹائل گروپ ہے۔ یونٹ دنیا بھر میں اپنی متعلقہ مصنوعات کی پیداوار اور برآمد کرنے کے علاوہ انضمام کی ایک اچھی مثال ہے جہاں یارن حرا ٹیکسٹائل سے حاصل کیا جاتا ہے اورپھر حرا ٹیری میں بہتر طور پر تولیے تیار کئے جاتے ہیں۔

کارپوریٹ ویلیو


کارپوریٹ ویژن

ایک متحرک ۔ ذمہ دار۔ منافع بخش اور پیشہ ورانہ منظم کاروباری ادارہ


کارپوریٹ مشن

ہم اپنی تمام تر سرگرمیوں میں صداقت۔ ایمانداری۔ امانت داری اور پیشہ ورانہ مہارت کے اعلیٰ معیار کا عزم رکھتے ہیں۔


کارپوریٹ مقاصد

ہمارے کام کی صلاحیتوں کو پیداواری اور پیشہ بنانے کیلئے سستی قیمتوں پر مشتمل اعلیٰ معیار کی مصنوعات مسابقتی فائدہ کے ساتھ اپنے گاہکوں کو بڑھاتا ہے۔


بنیادی مہارت

  • مینو فیکچرنگ کی سہولیات اور عمل کو بہتر بنانے کے ذریعے ہم اپنے تولیہ اور ٹیری کی مصنوعات کے معیار کو بہتر بنانے کیلئے مسلسل کوشش کر رہے ہیں۔
     
  • - ہم اپنے گاہکوں کو مطمئن کرکے اس صنعت کو بہتر بنانے کا عزم رکھتے ہیں۔
     
  • - ہم نےعمدہ کام کے ماحول کو فراہم کرنے کا عزم کیا ہے جہا ں پر تمام ملازمین حرا گروپ کے خاندان کا حصہ محسوس کرتے ہیں۔
     
  • - ہمارا مقصد سماجی ذمہ داریوں کو پورا کر کے اچھا کارپوریٹ شہری بنانا ہے۔

جائز کاروباری سرگرمیاں

  1. پاکستان اور پوری دنیا میں تولیہ بنانےکی مصنوعات اور ہوزری کی دیگر اشیاء بنانے، چلانے اور مینجمنٹ چلانے کیلئے کاٹن ٹیکسٹائل ملز جس میں کاٹن کی سپننگ ۔ ویونگ۔ کپڑے کی تیاری اور ہر قسم کی جیوٹ فلیکس کاٹن اور اون کے کاروبار ۔اون اکٹھا کرنے اور سپن کرنے۔ سوت کا کاروبار۔ رنگنے اور بلیچ والے مواد کی تیاری کاروبار جاری رکھے ہوئے ہے۔
  2. ہوزری اشیاء ۔ تولیے۔ کپڑے کی تیاری۔ فرائیر۔ ہائبرڈیشر کی تیاری اور در آمد و برآمد تک کے کاروبار کو جاری رکھے ہوئے ہیں۔ ٹیکسٹائل فیبرکس ہر قسم کے تولیے اور ہوزری کا سامان بنانے۔ ملینر۔ لباس سازی اوٹ فٹر۔ فیدر۔ ڈریسرز۔ لیس۔ ٹیکسٹائل کی مصنوعات کے تھوک و پرچون اور ریٹلرز۔ پاکستان کے اندر اور بیرون ممالک کیلئے مٹیریل کی پیداوار اور بے شمار مصنوعاتکی تیاری وغیرہ شامل ہیں۔
  3. پاکستان اور دنیا بھر می ویونگ اور دوسرے سامان کی تیاری۔ ہوزری کی تمام مصنوعات کی خریدو فروخت بر آمد۔ تولیہ مصنوعات کی بے شمار اور لا تعداد مصنوعات کی تیاری۔ کپڑے یارن اور چمڑے کی مصنوعات کی تیاری۔
  4. کمپنی کے اندر بجلی کی ضرورت پوری کرنے کیلئے بجلی کی تیاری اور پیداواری منصوبوں کی تکمیل تقسیم اور فروخت کیلئے سیٹ اپ قائم ہے۔
  5. ہر قسم کے یارن۔ فیبرکس۔ مصنوعی مواد اور مٹیریل کے مینو فیکچررز خریدو فروخت۔ اسپنروں۔ بنائی۔ جینرز۔ پریس کرنے۔ پیکرز۔ بیلرز اور پروسیسرز کے کاروبار کو جاری رکھے ہوئے ہیں۔ چاہے قدرتی یا مصنوعی ۔ پولیایسٹر اور سنتھیٹک دہاگہ۔ ریشم۔ ریان ۔ نائیلان دہاگہ اور ہر قسم کے فیبرکس اور ٹیکسٹائل کی اقسام کا کاروبار جاری رکھے ہوئے ہیں۔
  6. کاتنا۔ بنائی۔ بیلرز اور جیوٹ پریسرز۔ جیوٹ کٹنگ۔ جیوٹ ریجیکسن ۔ ہیمپ ۔ کاٹن ۔ فلیکس اور کسی بھی دیگر مصنوعی مواد کی تیاری کا بزنس۔ زراعت ۔ جیوٹ۔ جیوٹ کٹنگ۔ جیوٹ ریجیکسن۔ تولیے تیار کرنے۔ ہیمپ۔ کاٹن فلیکس اور دوسری قسم کے مصنوعی مواد کی در آمد و بر آمد۔ خریدو فروخت اور مینو فیکچررز ۔ خام مال کی خریداری اور تیاری وغیرہ۔ خام مال کی خریداری اور اس سے مال کی تیاری ۔ تیار مال وغیرہ۔
  7. کمپنی کی تمام برانچوں میں اون کے کاروبار کے متعلقہ کام یعنی سپنر۔ویور۔ شیرر۔ چنائی۔ ترتیب دینا۔ سٹیپلرز۔ وائینڈرز۔ گریڈرز۔ کارڈرز۔ بیلرز۔ پریسرز۔ کومبرز۔ بلیچرز اور رنگائی وغیرہ کا کام جاری کئے ہوئے ہیں۔
  8. پاکستان کے اندر اور باہر کے کسی بھی دوسرے ملک میں کاٹن پولی ایسٹر ۔ اون ۔ ریان۔ سلک ۔جیوٹ۔ فلیکس۔ ہیمپ اور دوسری مصنوعی مادہ کی خرید۔ کومب۔ سپن اور ڈائی کا کام وغیرہ۔
  9. مینو فیکچرز۔ در آمد کنندگان۔ ٹیکسٹائل۔ چمڑے اور دیگر قسم کے دوسرے لباس اور کپڑے کی تیاری میں استعمال ہونے والے خام مال در آمد کرنے کا کاروبار۔
  10. ہوزری پراڈکٹس اور اونی مصنوعات کی تیاری اور ٹریڈنگ وغیرہ کا کام۔
  11. ہر قسم کی بنائی کے کام کے متعلق یونی بنانا۔ بننا۔ نٹ ویئر کے سامان کی خریدو فروخت اور در آمد بر آمد کا کام بھی جاری رکھے ہوئے ہیں۔
  12. دری قالین۔ بیڈ لائنن کی مینو فیکچر۔ ڈائینگ۔ بلیچنگ۔ پرنٹنگ۔ کومبنگ۔ تیاری۔ سپننگ ۔ویونگ۔ مینو فیکچرنگ خریدو فروخت اور یارن ۔ لائنن۔ کلاتھ۔ دری۔ قالین کے متعلق سامان۔ فیبرکس کے متعلقہ کاٹن۔ پولیسٹر۔ سلک جیوٹ۔ اون اور دوسرا مواد وغیرہ کا کاروبار۔
  13. واٹر پروف مٹیریل۔ فیبرکس اور ترپال کے کاروبار کیلئے مینو فیکچررز ۔ در آمد و بر آمد۔ اور خریدو فروخت کاروبار جاری ہے۔
  14. لوم کی بنائی کیلئے سوت کی فراہمی اور اس طرح کی مصنوعات کی خریدو فروخت ۔ملازمین کی خدمات باہم پہنچانا وغیرہ۔
  15. کسی بھی کارپوریشن یا فرم کے کاروبار کی ملکیت اور تمام اثاثوں اور ذما داریوں کو حاصل کرنے کیلئے بغیر کسی ترمیم کے بندو بست کرنا۔
  16. نجی شعبے۔ حکومت۔ مقامی اداروں اور دیگر اتھارٹیز کے ساتھ معاہدے کرنا۔
  17. حصص ۔ سٹاکس۔ ڈیبنچرزسٹاکس۔ بانڈز میں سرمایہ کاری حاصل کرنے ۔ پاکستان میں یا بیرون ملک کسی بھی کمپنی کی طرف ضمانت دیانا۔ حکومتی سطح ۔ ریاست۔ خود مختار ادارہ۔ یا اتھارٹی۔ سپریم مقامی یا دوسری صورت میں سرمایہ کاری کرنا۔ لیکن بینکنگ کمپنی کے طور پر کام نہیں کرتی۔
  18. قرض لینے۔ اور رقم کی حفاظت اور ادائیگیاں۔ ڈیبنچر۔ ڈیبنچر سٹاک۔ بانڈز اور ہر قسم کی سیکیورٹی کیلئے۔ذاتی سیکیورٹی۔ فراہم کرنے۔ تشکیل اور مکمل محفوظ کرنے کی قوت۔ ترسیل و منتقلی کے آلات۔ یا دوسری صورت میں مستقل طور پر قابل و قابل قدر مستقبل یا آئندہ کیلئے خاص پراپرٹی اور رائیٹس وغیرہ۔
  19. کمپنی کی اضافی رقم جو کہ فوری طور پر درکار نہ ہو کی قانونی طور پر سرمایہ کاری کرنا ۔
  20. کمپنی کے کاروبار کے فروغ کیلئے کمپنی کو کسی دوسرے ملک میں رجسٹرڈ کرانا اور کاروبار کو تسلیم کرانا۔
  21. ریزرو فنڈ۔ سنکنگ فنڈ۔ انشورنس فنڈ یا کسی بھی دوسرے فنڈ کی تشکیل کرنا کمپنی کو بہتر بنانے۔ انشورنس اور مرمت وغیرہ یا کمپنی کی کسی بھی ملکیت و جائیداد کو برقرار رکھنے یا کمپنی کے مفادات کے مقصد کیلئے۔
  22. کمپنی کے میمو رنڈم آف ایسو سی ایشن کے اندر تمام سرگرمیاں شامل ہیں۔

کمپنی کی حیثیت

اقتصادی طور پر اہم کمپنی۔

سرٹیفیکیشن اور ایوارڈ

حرا ٹیری لیبر اور ماحولیاتی قوانین کے مطابق۔ بین الاقوامی معیار کو کنٹرول اور بر قرار رکھنے اور تعمیل کرنے کا عزم کئے ہوئے ہے۔ ہم خریداروں کی طرف سے پاکستان کے اندر بہت اعلیٰ تولیہ مینو فیکچرر جانے جاتے ہیں۔ ہم علمی ایجنسیوں کی طرف سے بہتر درجہ بندی حاصل کرنے کی پوری کوشش کرتے ہیں اور ماحولیاتی مسائل سے بہتر تریقے سے نمٹنے کا شعور رکھتے ہیں۔ یہ وجہ ہے کہ پاکستان کے اندر خریدار ہمیں تولیہ بنانے کا ذمہ دار اور اہم مینو فیکچرر سمجھتے ہیں۔

انڈسٹری ایسو سی ایشن کی رکنیت

  • آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسو سی ایشن ( اپٹما )۔
  • ٹاول مینو فیکچرنگ ایسو سی ایشن ( ٹی ایم اے)۔
  • لاہور چیمبر آف کامرس و صنعت۔
  • آل پاکستان بیڈ شیٹس اینڈ اپ ہولسٹری مینو فیکچررز ایسو سی ایشن (اے پی بی یو ایم اے)۔

بین الا اقوامی سرٹیفیکیشن

  • جی او ٹی ایس۔ آرگینک ٹیکسٹائل سٹینڈرڈ سرٹیفائیڈ۔
  • آئی ایس او 9002۔ 14001 سرٹیفائیڈ
  • آئی ایس او 9001- 2008 سرٹیفائیڈ
  • ایجیپشن کاٹن سرٹیفائید
  • سیڈکس/ ایس ایم ای ٹی اے سرٹیفائیڈ
  • سویا کپاس سرٹیفائیڈ
.

ایچ ۔ایس۔ ای۔ تعمیل

عالمی سطح کے خریداروں کے بارے میں بھی حرا ٹیری تسلیم کرتی ہے کہ وہ ماحولیاتی اثرات کے بارے میں بہت حساس ہیں۔ پیداواری کاروبار کی خدمات میں کمپنی ماحولیاتی پہلوئوں کو بھی ایچ ایس ای کے مطابق سنبھالے ہوئے ہے۔ لہذا حرا ٹیری ملز کا کاروبار ایچ ایس ای کے عین مطابق اور ہر قسم کی غفلت سے بچنے پر اپنی پوری توجہ مرکوز رکھے ہوئے ہے۔ کمپنی نے ایچ ایس ای کی پالیسیوں کے اسٹریٹیجک فیصلہ سازی اور مناسب تحفظ یعنی ہر سطح پر حفاظتی تدابیر کو اپنی نگرانی میں متعارف کرایا ہے۔ کمپنی ملازمین کیلئے باقادگی سے بریفنگ اور بیداری کے سیشن کے انعقاد کا انتطام کئے ہوئے ہے تاکہ ایچ ایس ای کی پالیسیوں کے عین مطابق حفاظت میں رہیں اور ماحول سے نقصان نہ ہو سکے۔

ہنر مند افرادی قوت اور سماجی تعمیل

حرا ٹیری ملز کو اس پر فخر ہے کہ وہ ہنر مند کارکنوں کوملازمت پر رکھتی ہے اور پھر اس مضبوط افرادی قوت کو برقرار رکھے ہوئے ہے۔ کمپنی اپنے کارکنوں کو مسابقتی اجرت کی پیشکش کرتی ہے جس کے تحت کارکنوں کی مہارتوں کی مسلسل اپ گریڈنگ پر زور دیا جاتا ہے۔ کمپنی مندرجہ ذیل طریقوں سے اپنے کارکنوں کی زندگی کو بہتر بنانے کی کوشش کرتی ہے۔

  • پینے کے خالص پانی کی فراہمی کی سہولت۔
  • تمام ملازمین کو حفظان صحت کے عین مطابق کھانے کی سہولت کی دستیابی۔
  • (ہیومن ڈیویلپمنٹ) انسانی ترقی کیلئے ٹریننگ سیشن کا انعقاد۔
  • ملازمین کیلئے کمپنی کی طرف سے فیئر پرائس کی سہولت کا انتظام۔
  • کمپنی اس بات کو یقینی بناتی کہ کمپنی میں کوئی چائلڈ لیبر نہیں ہے۔

معائنہ اور شپ منٹس

پیکنگ سے پہلے تمام تیار شدہ مصنوعات کے معیار کو برقرار رکھتے ہوئے ضروری جانچ پڑتال کی جاتی ہے۔ حتمی معائنہ تخمینہ کے متعلق انسپکٹر کے ساتھ کیا جاتا ہے۔ حتمی معائنہ میں کمپنی کا رواداری میں نقطہ نظر زیرو ہے (یعنی حتمی معائنہ میں کسی قسم کی کوتائی نہیں برتی جاتی) مصنوعات کی ضروری جانچ پڑتال اور پیکنگ کے بعد سامان کو ایک لاکھ مربع فٹ پر محیط گودام میں رکھ دیا جاتا ہے۔ شپ منٹ اور لاجیسٹکس کے سلسلے میں پاکستان اور امریکہ میں مقیم گاہکوں کو سامان کی بروقت ترسیل اور نقل و حمل کیلئے ہر وقت اوربا قاعدگی سے رابطہ رکھے ہوئے ہے۔

سیلز اور تقسیم

حرا ٹیری میں تربیت یافتہ سیلز کارکنان اور کاریگروں کی صورت میں عملہ موجود رہتا ہے جو گھریلو اور بین الا قوامی مارکیٹ کو اچھی طرح سے جانتے ہیں۔ مناسب قیمتوں پر اعلیٰ معیار کی مصنوعات کی فراہمی اور عمدہ کسٹمر سروسز کی فراہمی کے سلسلے میں کمپنی کے قیام کے بعد سے بہت سے یورپی اور امریکی گاہکوں کے ساتھ مستحکم کاروباری تعلقات قائم کئے ہوئے ہیں۔

  • بر آمدات کی مارکیٹ۔
  • آہم گاہک۔
  • گاہکوں کی انکوائری فارم۔

زیادہ توجہ و کارکردگی اور کم ٹائم میں حرا ٹیری اپنے گاہکوں کی ضریاریات کو پورا کرتی ہے ۔

 MENU
Latest at Hira Terry